جنرل نیوز

نظام آباد میں صدائے اردو و سینئر سیٹیزن سوسائیٹی کے زیر اہتمام تقریب عید ملاپ و خصوصی اجلاس کا انعقاد

قوت اسلامی جذبے کو پروان چڑھانے کے لئے امت کو متحد ہونے کی شدید ضرورت مفتی سعید أکبر  

نظام آیا/ 2 مئی (اردو لیکس) صدر تنظیم مجلس ختم نبوت نظام آباد و امام و خطیب جامع مسجد نظام آباد مفتی سعید اکبر صاحب نے قوت اسلامی جذبے کو پروان چڑھانے کیلئے امت کو متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندو مسلم یکجہتی کیلئے انسانی رشتوں کو مضبوط کرنا چاہیے

 

مفتی سعید اکبر بحیثیت مہمان خصوصی صدائے اُردو سوسائیٹی و سینئر سٹیزنس ویلفیر سوسائی نظام آباد کے زیر اہتمام کلاسک فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد میں منعقدہ تقریب عید ملاپ و خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس پروگرام کی صدارت محمد فیاض الدین اسلم نے کی ۔ مفتی سعید اکبر نے ملک کے موجودہ پر آشوب دور مسلمانوں پر کئے جا رہے ظلم و زیادتیوں ، مسلم لڑکیوں کا مرتد ہونے اور ملک کو ہندو راشٹر بنانے کے فسطائی طاقتوں کے ناپاک عزائم پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کو فرقہ پرستوں نے (100) سال سے ہندو راشٹر بنانے کی کوششوں میں سرگرم ہے اور آریس یس میں جیسی تنظمیں اپنے کروڑوں کارکنوں کے ذریعہ اپنے ناپاک منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی فراغ میں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک میں آج دستور جمہوریت اپوزیشن دینی مدارس اور مسلمان خطرے میں ہے قومی دھارے میں شامل ہونے کے نام پر ہندو راشٹر میں شامل کرنا چاہتے ہیں ۔ ملک میں نفرتوں کا ماحول کرتے ہوئے مسلمانوں کے تعلق سے گمراہ کیا جا رہا ہے اور ملک میں 90 فیصد میڈیا کو خرید کر غلام بنا دیا گیا ہے ملک کے ان حالات کے دوران مسلم قوم بے حسی اور خواب غفلت میں ہے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں ورائے دینے سے انقلاب پیدا نہیں ہوگا بلکہ ان حالات کے مدنظر نظام آباد میں ہر فلاحی و سماجی اور ملی تنظیموں کو چاہیے کہ اپنے اپنے طور پر رکنیت سازی کرتے ہوئے نوجوانوں کو شامل کریں ووٹرلسٹ میں ناموں کا اندراج اور آدھار کارڈ سے مربوط کرنے ، بھاری تعداد میں ووٹ ڈالنے مرتد لڑکیوں کی رجسٹریشن شادیوں کو روکنے کیلئے نظر رکھنے بے

 

روزگار نوجوانوں کی کاؤنسلنگ کرنے اور سنٹرس قائم کرنے جیسے ٹھوس بنیادی کام کرنے ہوں گے ۔ اسی طرح اصلاح معاشرہ کے تحت کام کرنے گاؤں ، دیہاتوں ، منڈل و ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے پر ہی اہل باطل کی (100) سال کے ناپاک عزائم مکڑی کا جالا ثابت ہوں گی ۔ مفتی سعید اکبر نے ملت کا درد رکھنے والے چنندہ شخصیتوں دانشوروں علما کرام – مدبروں و اکابرین پر مشتمل حضرات کا خصوصی اجلاس منعقد کرتے ہوئے اہم و سلگتے مسائل پر غور و خوص کیا جانا خوش آئیند اقدام ہے اس پروگرام کے داعی مرزا افضل بیگ تیجان نے خطبہ استقبالیہ میں مختلف تنظیموں کے سربراہوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اغراض و مقاصد کو بیان کیا اور ملک کے سنگین حالات مسلمانوں کے حقوق کی پامالی ۔

 

ظلم و زیادتی اور مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے کے منصوبوں پر تشویش کا اظہار کیا اور جمہوری حق ووٹ کا عدم استعمال کی وجہ سے موجودہ حالات کا مسلمانوں کو ہی ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ سلمان کثرت سے ووٹ کا کرتے ہیں تو ووٹ کی طاقت سے ہم حکومت کو پلٹ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ووٹر کارڈ بنا کر آدھار کارڈ سے لنک کریں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے سرکاری اسکولوں میں بچوں کا داخلہ کروائیں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم سے بھی آراستہ کریں۔

 

معاشرہ کی بدحالی اور لڑکوں کی بے راہ و روی اور مسلم لڑکیوں کی مرتد ہوتے ہوئے غیر مسلم لڑکوں سے شادیاں کرنے پر تشویش اور مانباپ کی غفلت وبے حسی پر افسوس کا اظہار کیا ۔ اور کہا کہ ان حالات کے پیش نظر نظام آباد میں مرکزی کمیٹی تشکیل دینے کی شدید ضرورت ہے۔ اس پروگرام سے امام و خطیب مکہ مسجد مولانا سید سمیع الله – صدر آئیڈیل ویلفیر سوسائیٹی محمد احسان احمد نے بھی مخاطب کرتے ہوئے تجاویز پیش کیں۔

 

اس تقریب میں حج سوسائیٹی نظام آباد صدر مولانا شیخ اسماعیل عارفی ، جنرل سکریٹری محمد نصیر الدین ، مفتی رفیق ، محمد جنید علی ایڈوکیٹ کے علاوہ تقریبا (30) ویلفیر سوسائیٹوں کے ذمہ داران صحافیوں سرکردہ شخصیتوں نے شرکت کی پروگرام کا آغاز قرآت کلام پاک سے ہوا پروگرام کی کامیابی سے کاروائی ڈاکٹر سمیع زمان نے چلائی اور رضی الدین اسلم کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا ‏

متعلقہ خبریں

Back to top button