جرائم و حادثات

حیدرآباد ایرپورٹ پرزائد از ایک کروڑ روپئے کی بیرونی کرنسی ضبط

حیدرآباد 24 مارچ(اردولیکس) شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر سی آئی ایس ایف انٹلی جنس کے عہدیداروں نے ایک مسافر کے پاس سے 1.3کروڑ روپئے مالیت کی بیرونی ممالک کی کرنسی ضبط کی۔ایرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچرس کے قریب اس کرنسی کو ضبط کیا گیا۔یہ مسافر جس کی شناخت محمد کے طورپر کی گئی ہے انڈیگو کی فلائٹ سے دبئی جانے کی کوشش کررہا تھا کہ ایرپورٹ پر سی آئی ایس ایف انٹلی جنس کے عہدیداروں نے اس کی کرنسی ضبط کرلی۔اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button