تلنگانہ

بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں سعودی عرب کی نمائندگی کرنے والے حیدرآبادی بھائی بہن

جدہ، 17 مئی ( عرفان محمد) بیڈمنٹن ، بیرون ملک میں مقیم ہندوستانیوں کی بہت سی نوجوان نسلوں کے لیے ایک پرکشش کھیل بنتا جا رہا ہے۔ اگرچہ کرکٹ ہندوستانیوں کے لیے ایک بے مثال کھیل ہے چاہے وہ اندرون ملک ہوں یا بیرون ملک، لیکن بہت سے نوجوان این آر آئی طلبہ آہستہ آہستہ بیڈمنٹن میں دلچسپی پیدا کر رہے ہیں۔جب بات سعودی عرب کی ہو، تو ہندوستانی طلباء مقامی سعودی اسپورٹس حکام کے تعاون سے بیڈمنٹن میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔

 

محمد عامر، انٹرنیشنل انڈین اسکول، ریاض کے ایک نوجوان حیدرآبادی طالب علم نے سعودی عرب کی نمائندگی کی اور فرانس میں حال ہی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں سعودی عرب کی جانب سے کھیلا۔

عامر ان چار کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے سینٹ لوئس میں منعقدہ یونیکس بارڈر انٹرنیشنل انڈر 19 کپ کے نام سے مشہور ٹورنامنٹ میں سعودی عرب کی نمائندگی کی، جو فرانس، جرمن اور سوئٹزرلینڈ کی سرحدوں پر واقع ہے۔سعودی ٹیم نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دی تاہم اسے ٹورنامنٹ میں جرمنی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سعودی عرب میں پیدا ہونے والے 14 سالہ عامر کو بچپن سے ہی بیڈمنٹن کا شوق ہے، ان کا تعلق اس کھیل سے محبت کرنے والے ایک انوکھے خاندان سے ہے جہاں زیادہ تر ہندوستانی کرکٹ کے علاوہ کچھ نہیں جانتے۔ جب گوپی چند نے برطانیہ میں آل انگلینڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیتی تو بہت کم ہندوستانیوں نے خوشیاں منائی  تھیں جبکہ ہندوستانیوں کی خوشیاں آسمان پر اس وقت پہنچ گئی جب  اسی ہفتے ہربجن سنگھ نے ہیٹ ٹرک کی اور وی وی ایس لکشمن نے آسٹریلیا کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ میں 281 رنز بنائے۔

محمد عامر کی طرح، ان  کی بہن، ماہین عاصم، جس نے ریاض میں اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کی، اب حیدرآباد میں انڈر گریجویشن کر رہی ہے، وہ بھی اس کھیل سے محبت کرنے والی ہے۔بہن بھائی دونوں نے قطر، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے کچھ علاقائی ٹورنامنٹس میں حصہ لیا۔ عامر نے جنوری میں راجستھان میں منعقدہ سی بی ایس ای  نیشنل گیمز میں تیسرا رینک حاصل کیا۔

عامر کے والد محمد عاصم، جو ریاض میں کام کرتے ہیں نے کہا کہ سعودی ٹیم کی جانب سے ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں عامر کی شرکت کی خبر کو ریاض میں ہندوستانی برادری نے سراہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button