ڈاکٹر ماجد داغی کی صدارت میں ریاض میں آن لائن عالمی مشاعرہ

 جناب طاہر بلال صدر ادارہ انڈین فرینڈز سرکل ادبی فورم ریاض، سعودی عربیہ نے بتایا کہ تنظیم آئی ایف سی، ادبی فورم کے زیرِ اہتمام 26 مارچ کو، ہندوستانی میعاری وقت کے مطابق 11بجے شب ڈاکٹر ماجد داغی(انڈیا) کی صدارت میں آن لائن زوم عالمی مشاعرہ منعقد ہوگا۔جناب شیراز مہدی مہمانِ اعزازی اور عبدالقدیر توپچی بحیثیت مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ جناب حسان عارفی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ اس مشاعرہ میں ہندوستان اور دیگر یورپی ممالک سے منتخب شعرا کرام اپنا کلام پیش کریں گے، مشاعرہ کا آغاز جناب احمد یوسف بن دانش کی قرآتِ کلامِ پاک اور جناب ضیا عرشی کے ابتدائی کلمات سے ہوگا۔شعراء  کرام کے پیشکشء کلام کے بعد مہمانِ اعزازی جناب شیراز مہدی ومہمان خصوصی جناب عبدالقدیر توپچی کے اظہارِ خیال کریں گے اور اپنا  کلام پیش کریں گے۔بعد ازاں صدرِ اجلاس ڈاکٹر ماجد داغی کا صدارتی خطاب ہوگا اور و وہ بھی اپنا کلا م سنائیں گے۔  معتمد کے شکریہ پر یہ  عالمی مشاعرہ اختتام پذیر ہوگا.مشاعرہ کی کارروائی و سرگرمیوں کی سماعت و مشاہدہ سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محبّانِ اردو  رابطہ کے لئے عالمی مشاعرہ آئی ڈی 7396725082 اور پاس کوڈ نمبر 873623  کے استعمال کے ذریعہ اس عالمی مشاعرہ سے محظوظ و مستفید ہوسکتے ہیں۔ جناب اکرم علی اکرم و دیگر عہدیداران نے شرکا سے التماس کیا کہ بہتر آواز کے لئے ہیڈ سیٹ کا استعمال کریں اور غیر ضروری آوازوں سے اجتناب کیا جائے۔