نیشنل

دہلی میں ہولی، شب برات اورنوراتری کے موقع پرعوامی اجتماعات پرپابندی

نئی دہلی 24 مارچ(اردولیکس) دہلی انتظامیہ نے کووڈ-19 کے واقعات میں اضافہ کے مدنظرعوامی جگہوں پر ہولی، شب برأت، نوراتری اور دوسرے تہوار منانے پر پابندی لگا دی ہے۔ آفات سے نمٹنے والی دلی کی اتھارٹی نے تمام ضلع مجسٹریٹوں، پولیس اور قانون کا نفاذکرنے والے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوامی جگہوں، عوامی میدانوں، بازاروں اور مذہبی مقامات پر آئندہ تہواروں کے دوران کسی بھی طرح کی تقاریب اوراجتماعات کا انعقاد نہ ہونے پائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button