نیشنل

حیدرآباد کے مضافات میں 25 کیلو سونے کے بسکٹس ضبط

حیدرآباد 24 مارچ(اردولیکس) ڈائرکٹوریٹ آف ریونیوانٹلی جنس کے حکام نے حیدرآباد کے نواحی علاقہ چوٹ اوپل میں پتنگی ٹول پلازا کے پاس ایک کار سے 25 کیلو وزنی سونے کے بسکٹس ضبط کرلئے جس کی مالیت زائید از 11 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ یہ بسکٹس ریاست آسام کے گوہاٹی سے حیدرآباد کار کےذریعہ منتقل کئے جارہے تھے۔ عہدیداروں نے سونے کے بسکٹس ضبط کرتے ہوئے انھیں منتقل کرنے والے تین افراد کو پکڑلیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button