نیشنل

ارنب گوسوامی کو گرفتار کرنے سے 3 قبل نوٹس جاری کی جائے۔ ممبئی ہائیکورٹ کی پولیس کو ہدایت

ممبئی 24 مارچ(اردولیکس) ممبئی ہائی کورٹ نےآج ممبئی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کو ٹی آر پی گھوٹالہ کیس میں گرفتار کرنے یا پھر ان کے خلاف کوئی سخت کارروائی سے قبل تین دنوں کی پیشگی نوٹس جاری کریں اور پھر انھین گرفتار کریں نیز وہ بھی اس صورت میں ہی کیا جاسکتا ہے جب دوران تحقیقات پولیس کو ان کے خلاف کوئ ٹھوس ثبوت دستیاب حاصل ہو۔ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ گوسوامی کی جانب سے ٹی آر پی گھوٹالہ معاملے میں ممبئی پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کو چیلنج کرنے والی درخواست پرسماعت کے دوران دیا جسے آج عدالت نے دونوں فریقین کی ابتدائی بحث کے اختتام کے بعد سماعت کے لئے قبول کر لیا -جسٹس ایس ایس شندے اور منیش پٹیل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے یہ بھی حکم جاری کیا کہ درخواست گزار گوسوامی کے خلاف کاروائی سے قبل اگر ممبئ پولیس نوٹس جاری کرتی ہے تودرخواست گذار اسکے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے لئے آزاد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button