جنرل نیوز

عوام کی فلاح و بہبود کے امور کو انجام دینا ہی مجلس کا اہم فریضہ:اوٹکور منڈل ناٸب صدر مجلس حافظ مولوی عبدالرحمن

 

عوام کی فلاح و بہبود کے امور کو انجام دینا ہی مجلس کا اہم فریضہ

مجلس کے کارکن عوامی خدمات پر لگے رہیں: اوٹکور منڈل ناٸب صدر مجلس حافظ مولوی عبدالرحمن کی پریس کانفرنس

 

اوٹکور۔(عبدالوسیم) مجلس اتحادالمسلمین عوام کے درمیان میں رہ کر کام کرنے والی جماعت ہے۔کیونکہ عوام کی فلاح و بہبود کے امور کو انجام دینا ہی ہمارا اولین فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہارناراٸن پیٹ ضلع کے اوٹکور منڈل مجلس کے ناٸب صدر جناب حافظ مولوی عبدالرحمن نے آج ایک پریس کانفرنس میں کیا۔عنقریب اوٹکور ٹاٶن کے مجلس کے کارکنوں کا ایک بڑے پیمانے پر تربیتی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جاٸے گا۔جس میں شہر حیدرآباد محبوب نگر ضلع گدوال ضلع اور کوڑنگل حلقہ کے سینیٸر مجلس کے قاٸدین کو مدعو کیا جاۓگا۔تاکہ اوٹکور کے کارکنوں میں جذبہ کے ساتھ عوامی خدمات کرنے کی صلاحیت پیدا ہوسکے۔حافظ مولوی عبدالرحمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عوام اور نوجوانوں کو کام کرنے والی جماعت کی ضرورت ہے۔اس لٸے اوٹکور کے نوجوان اور خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔موصوف نے کہا کہ صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ الحاج بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب نے سارے ملک میں جو کارنامے انجام دے رہے ہیں ملک کی عوام اچھی طرح جانتی ہےاور انہوں نے کہا کہ آج مجلس ملک کے کونے کونے میں پھیلی ہوٸی ہےاور عوام کی خدمات کرنے میں مصروف ہے اور اوٹکور ٹاٶن میں مجلس کے دو کونسلرس ہیں اور ہمیشہ عوامی خدمات پر لگے ہوٸے ہیں۔کیونکہ اوٹکور میں مجلس ایک بہت بڑی جاعت ہےاوٹکور کے مجلس کی سرگرمیاں سارے متحدہ ضلع محبوب نگر میں مشہور ہیں اس لٸے کہ مجلس جو سوچتی ہے وہ عمل کر کے عوام کو بتاتی ہے۔مجلس کے کونسلرس نے بھی عوام کے مساٸل کو حل کٸے ہیں جس کی مثال سابق میں نہیں ملتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button