جرائم و حادثات

ایک ہی خاندان کے چار افراد کی خودکشی _ تلنگانہ کے منچریال ضلع میں افسوسناک واقعہ

منچریال _25 مارچ ( اردولیکس) ایک ہی  خاندان کے چار افراد کی خودکشی کا افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے منچریال ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کاسی پیٹ منڈل کے ملکاپلی سے تعلق رکھنے والے رمیش نے اپنی بیوی پدما کے ساتھ مل کر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔جبکہ ان کی 19 سالہ سومیا اور 17 سالہ اکشے بھی پھانسی لگا لی۔شوہر اور بیوی نے ایک کمرہ میں خودکشی کی جبکہ بہن اور بھائی نے دوسرے کمرہ میں خودکشی کرلی۔بتایا جاتا ہے کہ سومیا کی شادی کچھ چند قبل ہی وہی تھی اور وہ دو روز قبل ہی میکہ آئی ہوئی تھی معلوم ہوا ہے کہ رمیش اپنی بیٹی کی شادی کے بعد کافی مقروض ہوگیا تھا اور قرض دینے والے سے روزانہ تنگ کر رہے تھے جس سے تنگ آکر اس نے ارکان خاندان کے ساتھ انتہائی اقدام کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button