نیشنل

بنگلور کے جی ہلّی اور ڈی جے ہلّی تشدد کے الزام میں گرفتار شدگان کو بھرپور قانونی امداد

بنگلور _25 مارچ( اردولیکس)اے پی سی آر ریاستی صدر ایڈوکیٹ پی عثمان نے بتایا کہ  اگست 2020 میں بنگلور کے جی ہلّی اور ڈی جے ہلّی میں ہوئے تشدد میں چار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی  ۔ 474   لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا،  انہوں نے اس بات پر حیرت ظاہر کی کہ پہلی مرتبہ تشدد کے معاملے میں پولس نے 47 ملزمین پر UAPA کی دفعات لگائی ہیں جس کے تحت انہیں جلد ضمانت ملنا ممکن نہیں ہے ایڈوکیٹ پی عثمان نے بتایا کہ بنگلور میں سیکولر ایڈوکیٹ فورم کے بینر میں ،    جس میں اے پی سی آر   بھی شامل ہے اب تک  زیادہ تر لوگوں  کو ضمانت پر رہا کیا جاچکا ہے، مزید 170 لوگوں کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  ملت کے افراد میں قانونی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بھی کافی نوجوانوں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی آر اسی مقصد کے تحت لوگوں میں قانونی بیداری لانا  چاہتی ہے، جس کے لئے   ریاست کے مختلف علاقوں میں  قانونی بیداری  کے ورکشاپ بھی چلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے  ملت کے لوگوں پر زور دیا کہ   وہ ایسے ورکشاپ میں حصہ لیں ، اور اپنے بچوں کو  دیگر تعلیمی  ڈگری کے ساتھ ساتھ قانون کی تعلیم بھی  پڑھائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button