نیشنل

پروفیسرنے مسلم طالب علم کوپوری کلاس کے سامنے دہشت گرد قراردیا۔ یونیوسٹی نے کردیا معطل

حیدرآباد: ریاست کرناٹک میں حجاب تنازعہ کے بعد ایک اورمعاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک پروفیسرنے مسلم طالب علم کو دہشت گرد کہا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اڈوپی کی منی پال یونیورسٹی کا ہے جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا اورسنا جاسکتا ہے کہ پروفیسر نے لیکچر کے دوران ایک طالب علم کو کلاس میں دہشت گرد کہا، پروفیسرنے طالب علم سے نام پوچھا اس نے جیسے ہی نام بتایا پروفیسرنے کہا اچھا تم قصاب جیسے ہو، واضح رہے کہ ممبئی دہشت گرد حملوں میں ملوث اجمل قصاب کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ پروفیسر کی جانب سے اجمل قصاب سے تقابل پرطالب علم نے شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دہشت گرد سے تقابل کرتے ہوئے ان کے مذہب کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ طالب علم کی بات سننے کے بعد پروفیسر نے کہا کہ تم میرے بچے جیسے ہو جس پرطالب علم نے جواب دیا کہ یہ کوئی مذاق کی بات نہیں ہے۔ کوئی بھی باپ اپنے بیٹے سے ایسی بات نہیں کرتا۔ اس معاملہ کے منظرعام پرآنے کے بعد یونیورسٹی نے پروفیسرکو معطل کردیا ہے۔ طالب علم اورپروفیسرکے درمیان بات چیت کی ریکارڈنگ کلاس میں موجود کسی ساتھی نے اپنے سیل فون میں فلمبند کی جو وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button