تلنگانہ

کانگریس رکن اسمبلی کا بیٹی کے ساتھ مل کر انوکھا احتجاج

حیدرآباد _25مارچ( اردولیکس)تلنگانہ کانگریس کے رکن اسمبلی جئے پرکاش ریڈی نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر شہر حیدرآباد کے لوور ٹینک بنڈ کے قریب واقع بی آرامبیڈکر کے مجسمہ کے قریب انوکھا احتجاج کیا۔انہوں نے سنگاریڈی اسمبلی حلقہ جس کی وہ نمائندگی کرتے ہیں کی ترقی کے لئے ایک ہزار کروڑ روپئے گرانٹ دینے کے ساتھ ساتھ غریبوں کیلئے پلاٹس دینے کامطالبہ کیا۔بعد ازاں وہ اسمبلی کیلئے پیدل روانہ ہوگئے۔گن پارک یادگار شہیداں کے قریب میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے حلقہ کے مسائل اٹھانے کا موقع ان کو اسمبلی میں نہیں دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ سنگاریڈی میں میڈیکل کالج کی منظوری کیلئے تجاویز بھیجی گئی ہیں تاہم حکومت نے یہ کالج سدی پیٹ کے لئے الاٹ کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button