مبارکباد

جمعیة علماء ضلع پداپلی کے لئے مولانا لئیق اللہ قاسمی صدر اور مفتی محمد استقام الدین قاسمی جنرل سکریٹری منتخب

 

پداپلی _25مارچ( اردولیکس) جمعیۃ علماء ضلع پداپلی کے انتخابات موتی مسجد پداپلی میں منعقد ہوئے، تفصیلات کے مطابق جمعیۃ علماء ضلع پداپلی کی انتخابی نشست 25مارچ 2021ء بروز جمعرات صبح 10 بجے تا 12 بجے موتی مسجد میں حضرت مفتی محمد یونس القاسمی صاحب صدرجمعیۃ علماء کریم نگر کی صدارت و ریاستی جمعیۃ علماء کی جانب سے مہمان ومبصر کی حیثیت سے جمعیۃ علماتلنگانہ وآندھرا کے معروف عالم دین حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب جنرل سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء حیدرآباد ودینی تعلیمی بورڈ تلنگانہ وآندھرا کی نگرانی میں منعقد ہوئی پروگرام کا آغاز مفتی محمد استقام الدین قاسمی کی تلاوت اور نعتیہ کلام حافظ اسرار نے پیش کی اس کے بعد مہمان محترم خطاب کرتے ہوئے جمعیة علماء ہند کے تاریخ اور اس کی ملی رفاہی فلاحی ملکی خدمات کا تذکرہ کیا بعد ازاں انتخابات ہوئے جس میں ووٹنگ کے ذریعہ مولانا لئیق اللہ قاسمی کو بطور صدر منتخب کیا گیا،نائب صدور مولانا عبد الرحمان شاکر صاحب قاسمی مولانا منور صاحب قاسمی اور مفتی امتیاز خان اسعدی اور جنرل سکریٹری کے لئے مفتی محمد استقام الدین قاسمی سکریٹری کے لئے مفتی مجاھد حافظ امجد اور حافظ عبد الکریم اور خازن کے لئے مفتی عبد الحکیم حسامی کا انتخاب ہوا ہے اس موقعہ پر آسان و مسنون نکاح کے پوشٹرس کا رسم اجراء کیا گیا اور مولانا عبد الوحید قاسمی کی دعا پر انتخابی نشست کا اختتام ہوااس موقع پر شھر کے علماء حفاظ و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button