انٹر نیشنل

سعودی عرب میں افطار پارٹی اور مسجد میں اعتکاف پر روک

جدہ _25 مارچ ( اردولیکس) سعودی عرب میں ماہ رمضان میں کسی بھی ریسٹورنٹ اور ہوٹل میں افطار  یا سحر کی اجازت نہیں ہوگی اور مساجد میں بھی عوامی افطار نہیں ہوگا۔سعودی عرب کی شاہی حکومت نے یہ اقدام رمضان اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے  کیا ہے شاپنگ مالوں کے اوقات کار کو 24 گھنٹوں تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔ ریسٹورنٹ کو پارسل فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔سعودی حکومت نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ قواعد و ضوابط پر عمل کریں ۔ مسجد میں اعتکاف پر پابندی اور مساجد میں عوامی افطاری کے نظم پر بھی روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button