جنرل نیوز

جمیعة علماء گڑھی ہتنور واندرویلی کا مشاورتی اجلاس

 

عادل آباد _25 ،مارچ ( اردولیکس) عادل آباد ضلع میں  جامع مسجد گڑھی ہتنور میں جمیعة علماء شاخ گڑھی ہتنور واندرویلی کا مشاورتی اجلاس مولانا شمیم احمد قاسمی صدر جمیعة علماء گڑھی ہتنور کی صدارت میں منعقد ہوا

اس موقع پر قاری سید رضوان اسعدی جنرل سیکرٹری جمیعة علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
جمیعة علماء ایک تاریخی ومثالی جماعت ہے، اس جماعت سے ہمارے چوٹی کے اکابر وعلماء کی نسبتیں جڑی ہوئی ہیں، جراءت مندی، حق بلندی، مظلوموں کی مدد ،بے باکی اس جماعت کا خاصہ ہے،
سوسالہ تاریخ میں اس بیانر تلے ملت ومذہب اور ملکی پیمانہ پر بے شمار خدمات انجام دی گئیں،
یہ جماعت ابھی بھی اپنی شان وبان باقی رکھے ہوئے ہے،
نیز موجودہ میں اپنے بڑوں کی سرپرستی میں ملت کے فائدہ کو مدنظر رکھتے ہوئے دین کی خدمات انجام دہی لازمی ہے،اور اس کے لئے خدام دین آپسی اتحاد رابطہ نشست ومشاورت نہایت ضروری ہے،
موجودہ حالات میں مکاتب مساجد اور خدمت خلق کے لحاظ سے اس بیانر تلے متحدہ طور پر خدمت دین سے وابستگی کی شدید ضرورت ہے،اس موقع پر جمیعة کی نامکمل کمیٹی کی تکمیل کی گئ
اور ماہ رمضان کے پیش نظر رمضان سے قبل دونوں منڈلس میں کم ازکم سو رمضان راشن پیکجس کی تقسیم کا فیصلہ لیاگیا،مزید خدمات کے عزائم کا منصوبہ بنایا گیا،
اس موقع پر جناب سلیم خان صاحب صدر جامع مسجد گڑھی ہتنور، مفتی عرفان مظاہری، مولاناعارف صاحب قاسمی مولانا شمیم احمد قاسمی، مولانا عبد الرحیم صاحب، مولوی شعبان صاحب ،مولوی الیاس صاحب، حافظ شیخ حیدر صاحب، مولانا عبد الحکیم صاحب،حکیم محمد اسمعیل صاحب، حافظ ذیشان صاحب، حافظ سفیان صاحب، عبدالروءف صاحب، اور سلطان صاحب سلمان صاحب موجود تھے،
مفتی محمد عرفان مظاہری نائب صدر جمیعة کی دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا،

متعلقہ خبریں

Back to top button