جنرل نیوز

مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے  زیراہتمام معلمین کرام کا تربیتی ورکشاپ _ مولانا کلیم اللہ خان صاحب کا خصوصی خطاب۔ 

قرآن وسنت کی تعلیم سے ہی ترقی ممکن، طلباء میں دینی شعور بیداری کیلئے مکاتبِ قرآنیہ سے وابستگی انتہائی ضروری۔ 

معلمین کرام کے تربیتی ورکشاپ سے مولانا کلیم اللہ خان صاحب کا خصوصی خطاب

 

مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے  زیراہتمام ضلع کاماریڈی سرسلہ ومیدک کے دیہاتوں میں قائم مکاتبِ قرآنیہ کے معلمین کرام کا تربیتی اجلاس دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی واقع مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور کاماریڈی میں استاد الاساتذہ حضرت مولانا کلیم اللہ خان صاحب مدظلہ (مدرسہ دارالعلوم حلیمیہ نظام پیٹ ضلع میدک) کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں بحیثیت مہمان مدرب محترم مولانا محمود صاحب اشاعتی مدظلہ (مدرب مکاتب قرآنیہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد) نے بچوں کو آسان طریقہء تعلیم و تربیت کیسے کریں،

 

اسکی آسان عملی مشق کروائی، جسکو معلمین کرام وذمہ داران نے کافی پسند کیا، صدارتی خطاب کرتے ہوئے مولانا کلیم اللہ خان قاسمی صاحب نے کہا کہ قرآن سیکھنا اور سکھانا بہترین مشغلہ ہے، اور بہت خیر اس میں مضمر ہے، علم دین سے انسان میں خشیت خداوندی پیدا ہوتی ہے، صراط مستقیم پر چلنا آسان ہوتا ہے، طلباء کے وقت کو ہم قیمتی اسی وقت بناسکتے ہیں، جبکہ ہم یکسوئی سے اہمیت وامانت داری کیساتھ پڑھائیں گے، حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ نے تمام معلمین کو پابند بنایا کہ اس اجتماعی تعلیم کے دور رس نتائج سامنے آرہے ہیں،

 

 

الحمدللہ بیشتر معلمین کرام بہترین طریقہ تعلیم کے ذریعہ محنت کررہے ہیں،معلمین کرام کی یہ خدمت نہ صرف علم دین کی اشاعت و حفاظت کا ذریعہ ہوگی بلکہ دین وایمان کی سلامتی وبقاء کا بہترین ذریعہ ہوگا، مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے استقبالیہ کلمات ادا کئے اور مولانا نظرالحق قاسمی نگران مجلس نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، حضرت مولانا کلیم اللہ خان قاسمی صاحب کی دعاء پر تربیتی ورکشاپ مکمل ہوا،

 

 

مولانا منظور مظاہری وحافظ عدنان ذاکر حسینی نے انتظامات میں بھرپورحصہ لیا، حافظ محمد عبدالواجد علی حلیمی نائب ناظم مدرسہ مصباح الہدیٰ کاماریڈی نے صدر اجلاس ومہمان مدرب کی خدمت میں تہنیت پیش کی گئی،

متعلقہ خبریں

Back to top button