جنرل نیوز

جمعیۃ علماءکریم نگرکی تشکیل ِ جدید؛مفتی محمد یونس القاسمی صدر ،مفتی محمد غیاث محی الدین نائب صدر،مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری حافظ محمدوسیم الدین خازن منتخب

کریم نگر _25 مارچ ( اردولیکس)حافظ عبدالمجیداشتیاق سکریٹری جمعیۃ علماءکریم نگر کے بموجب جمعیۃ علماءکریم نگر کاانتخاب بتاریخ ۲۵ مارچ ۲۰۲۰ءبروز جمعرات بعد نمازظہر مسجد حفیظ مدرسہ عربیہ اشرف العلوم احمدپورہ میں حضرت مولانا خواجہ کلیم الدین اسعدی نائب صدر جمعیۃ علماءتلنگانہ وآندھرا کی نگرانی میں عمل آیا۔ریاست کے معروف عالم ِ دین مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب(جنرل سکریٹری جمعیۃ علماءگریٹر حیدرآباد ودینی تعلیمی بورڈتلنگانہ وآندھرا)بحیثیت مہمان ومبصر تشریف لائے۔ابتداء میں مولانا خواجہ کلیم الدین اسعدی صاحب نے جمعیۃ علماہند کی خدمات ،اس کے نظام اور طریقہ ٔ کار پرمؤثر روشنی ڈالی اور جامع انداز میں موجودہ حالات میں جمعیۃ علماءہند کی اہمیت وضرورت کو بیان کیا۔مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب نے جمعیۃ علماءہند کے کارنامے اور ملت وملت کے لئے اس کی بے لوث خدمات پر اظہارخیا ل کیا،نیز ممبرسازی کی اہمیت ،انتخاب وتشکیل ِ جدید کے طریقہ ٔ کار کو بیان کیا۔اس کے بعدانتخابات کا عمل شروع ہوا۔صدارت کے لئے مولانا محمد عمرفاروق قاسمی صاحب نے مفتی محمد یونس القاسمی صاحب کا نام پیش کیاجسے تمام حاضرین نے بالاتفاق قبول کیااور تائید فرمائی۔بعد ازاں نائب صدر مفتی محمد غیاث محی الدین صاحب ،جنرل سکریٹری مفتی محمد صادق حسین قاسمی صاحب ،خازن حافظ محمد وسیم الدین صاحب کا انتخاب عمل میں آیا۔ہر ایک کے لئے تمام حاضرین نے تائیدکی اور اظہارِ پسندیدگی فرمایا۔

اس موقع پرمولانا محمد عمرفاروق قاسمی صدر سٹی جمعیۃ علماء کریم نگر، مفتی عبدالحمید قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ کریم نگر،مفتی محمد نوید سیف حسامی ایڈووکیٹ جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ کریم نگر،مفتی خواجہ غفران الدین اسعدی،مفتی عبدالعلیم قاسمی ،مفتی محمد شعیب علی قاسمی ،مفتی محمد یوسف حسامی ،حافظ سید رضوان جنرل سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء کریم نگر،مولانا محمد نعیم حسامی ،صدر جمعیۃعلماء حضور آباد،مفتی نذیر قاسمی جنرل سکریٹری حضور آباد،حافظ محمدعمران حضورآباد،مفتی محمد صابر سرسلہ ،مولانامحمد آصف الدین حسامی صاحب ،مولانامزمل صاحب اسعدی ،حافظ عبدالقادرصاحب،مولانا محمدشاداب قاسمی ،مفتی محمد ابوطلحہ قاسمی ،مولانامحمداشرف قاسمی ،مولانا خواجہ معین فرقان قاسمی،حافظ محمد اسماعیل راشد سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر،مولانا محمد جعفر اسعدی ،حافظ محمد شہباز ،حافظ محمد یسین ،حافظ محمد محسن ،حافظ محمدذیشان ،حافظ محمد جاوید نیازی،محمد ندیم الدین اقبال نائب صدر سٹی جمعیۃ علماء کریم نگر،محمد سرورشاہ بیابانی صاحب ،سید افضل محی الدین صاحب ،شیخ حبیب الرحمن صاحب،،محمد اظہار حسین صاحب ،سید مطہر الدین ،سید معین الدین صاحب ،شیخ چاند صاحب چنتہ کنٹہ،محمد سمیع اللہ خان ذاکر صاحب وغیرہ موجود تھے۔مہمان ومبصرمولانا مصد ق القاسمی صاحب کی دعاپر اجلاس اختتام کو پہنچا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button