نیشنل

دہلی میں پہلی مرتبہ خاتون سب انسپکٹر نے پولیس انکاؤنٹر میں حصہ لیا

نئی دہلی _25 مارچ ( اردولیکس) دہلی کے پرگتی میدان میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے پولیس انکاؤنٹر میں گینگسٹر روہت چوہدری اور ٹیٹو زخمی ہوگئے ۔یہ دونوں کئی قتل، لوٹ مار اور سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تھے  ایک اطلاع پر پولیس نے روہت چوہدری کی کار کو پرگتی میدان کے قریب روک لیا جس کے ساتھ ہی روہت نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔پولیس نے بھی ان پر فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کردیا اور انھیں پکڑ لیا۔بتایا جاتا ہے کہ دہلی میں پہلی مرتبہ پولیس انکاؤنٹر میں ایک خاتون سب انسپکٹر پرینکا شرما نے حصہ لیا۔پرینکا شرما کے سینے پر روہت چوہدری نے گولی چلائی تاہم وہ سینے پر بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی پرینکا شرما نے روہت کے پیر پر گولی چلا کر اسے زخمی کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button