نیشنل

ان 5 ممالک سے آنے والے بین الاقوامی مسافروں کو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ لازمی کیا جائے گا: مرکزی وزیر صحت

نئی دہلی _ 24 دسمبر ( اردولیکس) دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کے کیسوں میں اضافہ کے پیش  مرکزی حکومت سخت چوکسی اختیار کر لی ہے۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ چین، جاپان، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ سے آنے والے مسافروں کے لیے  آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ لازمی کیا جائے گا  ۔ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں یا پھر    کورونا کی علامات ہوں تو بھی انہیں کورنٹائن  میں رکھا جائے گا۔ منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ وہ محکمہ ہوا بازی سے بات کریں گے اور حکم دیں گے۔

ان ممالک سے آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لیے صحت کی موجودہ حالت کا اعلان کرنے کے لیے ایئر سوویدھا فارم بھرنا بھی لازمی قرار دیا جائے گا۔ ایئر سوویدھا سیلف ڈیکلریشن فارم ایک ڈیجیٹل صحت اور سفری دستاویز ہے جو فی الحال ان تمام مسافروں سے درکار ہے جو ہندوستان میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔

مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ چین سے آنے والے مسافروں کے لیے ایرپورٹ پر ہی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں کو کورونا پر قابو پانے کے لیے پہلے ہی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ہر ایک کو ماسک پہننے اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button