جرائم و حادثات

کاماریڈی کی طالبہ نے حیدرآباد میں کالج کی عمارت سے چھلانگ لگا دی

حیدرآباد: حیدرآباد کے باچوپلی کے کالج ہاسٹل میں انٹر کی ایک طالبہ نے خودکشی کرلی۔ ومشیکا نامی طالبہ نے ہاسٹل کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اس‌کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق کاماریڈی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی (16) سالہ طالبہ ومشیکا کو ایک ہفتہ قبل اس کے والدین نے ہاسٹل میں داخل کرایا تھا۔

 

 

منگل کی صبح اس کے ساتھی طلباء نے کالج انتظامیہ کو اطلاع دی کہ طالبہ نے خودکشی کرلی ہے۔ طالبہ کے والدین کو اطلاع دے دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔ فوری طور پر خودکشی کی وجہہ پتہ نہیں چل سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button