نیشنل

وزیراعظم بنگلہ دیش روانہ

نئی دہلی _26مارچ( اردولیکس) وزیر اعظم نریندر مودی بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے پر آج صبح روانہ ہوگئے۔ وہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی دعوت پر پڑوسی ملک کے قیام کے گولڈن جوبلی اور بانی ملک بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کے سوسالہ یوم پیدائش کی تقریب کے موقع پر شرکت کے لئے بنگلہ دیش روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق مسٹرمودی ڈھاکہ پہنچنے کے فوراً بعد شہدا کی قومی یادگار جائیں گے اور بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد وہ سہ پہر میں بنگلہ دیش کے قومی دن کے پروگرام میں شرکت کے بعد شام کو’باپوبنگ بندھو ڈجیٹل ویڈیو نمائش‘ کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button