جرائم و حادثات

بیوی چلارہی تھی جسم فروشی کا اڈہ۔ شوہرکی اطلاع پر حیدرآباد میں پولیس کا دھاوا

حیدرآباد _26مارچ( اردولیکس) حیدرآباد کے شاہین نگرعلاقہ میں چلائے جانے والے جسم فروشی کے اڈہ پربالا پورکی پولیس نے دھاوا کیا۔ یہاں سے چارخواتین اوردومرد حضرات کو گرفتارکیا گیا۔ یہ کاروائی ایک نوجوان کی اطلاع پرپولیس نے کی ہے۔ اس نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی کئی سال سے جسم فروشی کا اڈہ چلارہی ہے۔ اس نے کل منصوبہ بند طریقہ سے مکمل جانکاری حاصل کرنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی اورپولیس نے دھاوا کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پکڑی گئی خاتون نے ایک ماہ قبل اس علاقہ میں کرائے کا گھرحاصل کیا اوروہاں قحبہ گیری کا اڈہ چلایا جارہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button