جرائم و حادثات

کار تالاب میں گر پڑی ایک ہلاک۔ کہر کی وجہہ سے وقارآباد ضلع میں حادثہ

حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ کے وقارآباد میں دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا ایک کار تالاب میں گرپڑی جس کے نتیجہ میں ایک شخص غرق ہوگیا۔

 

یہ حادثہ ضلع کے نواحی علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب کہر کے سبب راستہ نظر نہ آنے کی وجہ سے کار تالاب میں گرپڑی۔ معلوم ہوا ہے کہ کار میں سوار افراد و قارآباد سے حیدرآباد آرہے تھے۔ حادثہ کے وقت کارمیں پانچ افراد سوارتھے جن میں سے چار محفوظ رہے جبکہ ایک شخص غرق ہوگیا۔

 

کرین کی مدد سے کار کو باہر نکالا گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس مقام حادثہ پر پہنچ گئی اور مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button