جنرل نیوز

عظیم ناظمِ جلسہ ونعتیہ مشاعرہ اور عظیم نعت گو شاعرمولانا زاہد رضا بنارسی کو صدمہ

ہفت روزہ "صداۓ بسمل” کی ٹیم نے کیا تعزیت کا اظہار

بارہ بنکی(پریس ریلیز) اتر پردیش کے بارہ بنکی سے شائع ہونے والے ہفت روزہ "صدائے بسمل” کے چیف ایڈیٹر اور عظیم نعت گو شاعر حضرت مولانا زاہد رضا بنارسی صاحب کے بھاٸی عبدالواحد صاحب کا آج طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔جنکی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر نٸی بستی پانی ٹنکی کے پیچھے گوپی گنج میں ادا کی جاۓ گی۔وہ کافی دنوں سے بیمار اور زیرِ علاج تھے-
اس موقع پر ہفت روزہ "صداے بسمل” کے ایڈیٹر ذکی طارق بارہ بنکوی، محمد طاہر ندوی، نوراللہ نور، جاوید اختر بھارتی،اسلم آزاد شمسی، پریم ناتھ کمار، فوزیہ اختر ردا، جبیں نازاں اور یوپی بیورو چیف ابوشحمہ انصاری موجودرہے۔ذکی طارق بارہ بنکوی نے تعزیت پیش کرتے ہوۓکہا کہ مرحوم بہت ہی نیک اور ملنسار تھے۔ لیکن سب کچھ کے باوجود بھی قانون قدرت یہی ہے کہ جو دنیا میں آیا ہے اسے ایک دن سب کچھ چھوڑ کر جانا ہے یعنی ہر ایک کو موت کا سامنا کرنا ہے۔ ہم سب اللہ کی ملکیت ہیں۔ اسی نے ہم کو پیدا کیا ہے اور ایک دن ہم اسی کی طرف لوٹ جائیں گے اور اسی قانون قدرت کے مطابق زاہد صاحب کے بھاٸی نے داعی اجل کو لبیک کہا۔ اب ظاہر بات ہے کہ جدائی کا غم تو ہونا ہی ہے یہ انسانی فطرت ہے مگر اسی موقع پر صبر کرنا اور رضائے الہٰی پر راضی رہنا یہ بھی ایک امتحان ہے جس میں پاس ہونے پر اللہ کی طرف سے اجر عظیم کا وعدہ بھی ہے۔ پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے جس کی شادی ہوچکی ہے۔
اس مشکل گھڑی میں” صدائے بسمل ” کی پوری ٹیم مرحوم کے پسماندگان کے دکھ اور غم میں شریک ہیں اور دعا کرتی ہے کہ اللٰہ پاک مرحوم کی مغفرت فرما کر اجر عظیم عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ و حوصلہ عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button