تلنگانہ

سیکریٹریٹ کی منہدم کردہ مساجد کے تعمیری کاموں کا رمضان سے قبل آغاز

حیدرآباد _26 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر عمارات و شواراع پرشانت ریڈی نے کہا ہے کہ سیکریٹریٹ میں منہدم کردہ مساجد اسی مقام پر تعمیر کی جائے گی۔اس میں شک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر ویمولا پرشانت ریڈی نے قانون ساز اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سیکرٹریٹ میں نئی ​​مسجد کی تعمیر پر مجلس کے ارکان  کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھر راو  پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سکریٹریٹ میں پرانی مساجد کی جگہ ایک نئی مسجد تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کہ ماضی میں ، 433 گز میں ایک مسجد تھی ، اس وقت یہ 1500 گز زمین پر تعمیر کی جارہی ہے۔ مندر کے لئے 1500 گز اور چرچ کے لئے 500 گز مختص کیے گئے ہیں۔تینوں عبادت گاہوں کی تعمیر کا کام ایک ساتھ شروع کریں گے۔ سکریٹریٹ کی عمارت کی تکمیل سے پہلے عبادت گاہوں کی تعمیر مکمل جائے گی۔ وزیر ویمولا پرشانت ریڈی نے واضح کیا کہ مسجد کے معاملے میں مجلس کے ارکان سے مشاورت کریں گے اور منصوبے پر فیصلہ لیں گے اور رمضان سے قبل تعمیری کام شروع کردیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button