نیشنل

بینک دھوکہ دہی سی بی آئی کے 100 سے زیادہ مقامات پر دھاوے

نئی دہلی _26مارچ( اردولیکس) سی بی آئی نے تین ہزار 700 کروڑ روپے سے زائید مالیت کے بینک دھوکہ دہی کے 30 سے زیادہ معاملات کے سلسلے میں ملک میں 100 سے زیادہ مقامات پردھاوے کئے ہیں۔ جن بینکوں نے شکایت درج کرائی ہے اُن میں انڈین Overseas بینک، یونین بینک آف انڈیا، بینک آف بڑودہ، پنجاب نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، IDBI، Canara Bank، انڈین بینک اور سینٹرل بینک آف انڈیا شامل ہیں۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران مختلف قابل اعتراض دستاویزات اور دیگر مواد نیز ڈیجیٹل شواہد برآمد کئے گئے۔مختلف بینکوں سے اِس طرح کی شکایتیں ملی تھیں کہ کچھ کمپنیوں نے قرضے حاصل کرنے کے لئے فرضی یا جعلی دستاویزات داخل کئے اور قرض واپس نہ کرنے کی وجہ سے سرکاری ملکیت کے بینکوں کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button