نیشنل

ممبئی کے ایک ہاسپٹل میں بھیانک آگ _ 10 مریض ہلاک

ممبئی _26 مارچ ( اردولیکس) ممبئی کے ڈریمس مال کے اندر واقع ایک ہاسپٹل میں آگ لگنے کے واقعہ میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں آگ لگنے کے بعد 70 سے زیادہ کوروناوائرس  کے مریضوں کو وہاں سے نکالنا پڑا۔ ممبئی کے برہانومبائی میونسپل کارپوریشن کے حدود میں یہ حادثہ پیش آیا۔مہلوکین کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی ہے، ڈریمس مال کامپلکس میں سن رائز ہاسپٹل میں یہ حادثہ دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا۔کافی تعداد میں فائر انجنوں کو طلب کرلیا گیا اور آگ بجھانے کا کام جاری ہے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button