جنرل نیوز

مولانا آزاد کے یوم پیدائش کو ضلع بھر میں قومی یوم تعلیم منانے ضلع کلکٹر نرمل کو میوا کی یادداشت 

صدر میوا ضلع نرمل شیخ شبیر علی کے بموجب ضلع کلکٹر نرمل سے تحریری نمائندگی کی گئی، جس میں ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم،عظیم مجاہد آزاد مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کہ موقع پر ١١/ نومبر کو قومی یوم تعلیم کو سرکاری طور پر بڑے جوش وخروش سے منانے کی اپیل کی گئی- تنظیم نے بتایاکہ حکومت ہند نے ١١/ نومبر 2008 کو ایک آرڈیننس جاری کرتے ہوئے تمام مرکزی و ریاستی حکومتی انتظامیہ اور تعلیمی اداروں کو ہر سال 11/نومبر کو قومی یوم تعلیم منانے کی ہدایت دی۔میوا نرمل نے ضلع ایڈمنسٹریٹو آفیسر کو پیش کردہ نمائندگی میں ضلع کلکٹر مشرف علی فاروقی سےضلع کے تمام سرکاری محکموں اور تعلیمی اداروں میں قومی یوم تعلیم منانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کرنے کی درخواست کی۔اس موقع پر میوا نرمل کے ذمہ داران زیڈ۔ایچ مسعود،سراج الدین، سید مظہر حسین،مقصود احمد ،شکیل احمد صدیقی ، سید سرفراز موجود تھے۔اس کے علاوہ SC,ST ٹیچرس یونین کے ریاستی صدر جاداو وینکٹ راؤ اور ضلعی صدر راجیش نائیک،جنرل سیکرٹری دھرمانی چندنے،اڑیلو،اشوک،TPTF ضلعی صدر وجئے کمار اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button