مبارکباد

جلگاؤں جمعیت علما ء کے وفدنے جلگاوں مہاپور "جئے شری مہاجن ” سے کی ملاقات اور کامیابی کی مبارکباد پیش کی


جلگاؤں _26 مارچ ( پریس ریلیز)جلگاؤں مہانگر پالیکا پر شیو سینا کے فتح یابی کے بعد اس کو مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جلگاؤں شہر کی مہاپور بنی جئے شری مہاجن، جس کی پوری ریاست میں کافی دھوم مچی ہوئی ہے ،اور جگہ جگہ سے مبارکبادی مل رہی ہے،اسی کی ایک کڑی گزشتہ کل جمعیۃعلما ضلع جلگائوں کی ٹیم کی جلگاؤں شہر کی مہاپور بنی جئے شری مہاجن سے ملاقات کی ۔
پچھلے دنوں جلگاؤں میں اچانک بی جے پی کی سرکار کو ایک بڑا دھکا لگا،اور جلگاؤں مہانگر پالیکا جس پر بی جے پی کا قبضہ تھا اب اس پر شیوسینا قابض ھوگئ ہے۔ اور جلگاؤں شہر کی مہاپور بنی جئے شری مہاجن، جس کی پوری ریاست میں کافی دھوم مچی، اور اچانک سیاسی تختہ پلٹنے سے بی جے پی بہت بو کھلائی گئ ،
جئے شری مہاجن کو چاروں طرف سے مبارکبادی کاسلسلہ شروع ہوا۔
جلگاؤں جمعیت۔علماء کی ٹیم نے بھی مفتی محمد ہارون ندوی کی قیادت میں جئے شری مہاجن کو مبارکباد پیش کی، اوراس موقعہ پر شہر کے مسلم اکثریتی علاقوں کی ابتر حالات روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں سڑک کی حالت اتنی ابتر ہے کہ بارش کے موسم میں کھڈے تالاب کی شکل میں بدل جاتے ہیں،گاڑیاں ہچکولے کھاتے ہوئے گزرتی ہیں جس کی وجہ سے حادثات کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں ،سڑک کی بد ترین حالت سے مقامی لوگوں کوکافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس کے علاوہ بجلی اور پانی کا نظام بھی کچھ بہتر نہیں ہے۔اس لئے ہماری آپ سے درخواست ہے کہ سڑک کی فی الفور تعمیر و مرمت شروع کرائی جائے ۔تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آئے،ہمیں امید ہے عوام کے مسائل کے پیش نظر اس کے حل کی جانب فوری اقدام کریں گی۔
جلگاؤں ضلع جمعیت علماء کے صدر مفتی ہارون ندوی،شہر صدر حافظ عبدالرحیم ناصر پٹیل، حافظ عمران کاکر، حافظ ارمان پٹیل، ناصر پٹیل، حافظ شاہد، سیّد،اس موقعہ پر مفتی ہارن ندوی نے مہاپور جئے شری مہاجن سے اپنے چینل وائرل نیوز لائیو پر خاص بات چیت بھی کی،جس میں جئے شری مہاجن نے لوگو کا شکریہ بھی ادا کیا، اور آئندہ پارٹی کے ساتھ ساتھ وِپکش کے لوگوں کو بھی ساتھ میں لیکر کام کرنے کا عزم کیا،اور جمعیت علماء جلگاؤں کی ٹیم اور مفتی ہارن ندوی کا خاص شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button