تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد_27مارچ( اردولیکس) حیدرآباد کے پرانا شہر میں کل رات مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ بہادر پورہ علاقہ کے چار گوداموں میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ قریب 8 فائرانجنوں کو طلب کرکے آٹھ فائر انجنوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی گئی۔ حادثہ کی وجوہات کا فوری طورپرپتہ نہیں چل سکا۔ پولیس اورفائربریگیڈ کے حکام مصروف تحقیقات ہے۔ لاکھوں روپئے مالیتی نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button