جرائم و حادثات

بیوی نے شوہرکوزندہ جلادیا۔ ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے پرانتہائی اقدام

نرساراو پیٹ _27مارچ( اردولیکس) ریاست آندھراپردیش کے ضلع گنٹور، نرسا راو پیٹ منڈل کے موضع پیٹلوری واری پلیم میں ایک بیوی نے شوہرکوزندہ جلادیا۔ مقامی 34 سالہ چینچیا کی شادی 20 سال قبل انماں نامی خاتون سے ہوئی تھی۔ اس دوران خاتون کے ناجائز تعلقات ایک شخص سے قائم ہوگئے تھے۔ اس مسئلہ کو لے کرشوہربیوی کے درمیان مسلسل جھگڑے ہورہے تھے کہ کل رات شوہرسویا ہوا تھا کہ بیوی نے پٹرول چھڑک کراسے آگ لگادی جس کے نتیجہ میں شوہرکی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button