نیشنل

سوشیل میڈیا پر زہر پھیلایا جا رہا ہے: پٹھان فلم کے خلاف احتجاج پر شاہ رخ خان کا شدید ردعمل

کولکتہ ۔ 15 دسمبر (اردولیکس) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے ان کی آنے والی نئی فلم ” پٹھان ” لگانے کے خلاف جاری احتجاج پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے انھوں نے کہا کہ سوشیل میڈیا میں زہر پھیلایا جا رہا ہے ا اور اسے ختم کرنے مثبت جذبات کی ضرورت ہے ۔

 

۔ 28 ویں کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر انھوں نے کہا کہ ہمارے دور میں اجتماعی بیانیہ سوشیل میڈیا سے طئے ہو رہا ہے۔ میرا مانا ہے کہ آج سینما کو اور زیادہ اہم رول ادا کرنا ہے۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ اکثر سوشیل میڈیا بعض تنگ ذہن افراد کے خیالات کے ذریعے چلایا جاتا ہے جس سے انسانی مزاج محدود ہوتا ہے۔ میں نے کہیں پڑھا ہے کہ سوشیل میڈیا کے زیادہ استعمال سے منفی جذبات بڑھ رہے ہیں اور اس کی تجارتی قدرو قیمت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسی کاوشوں سے اجتماعی بیانیہ متاثر ہورہا ہے اور وہ تباہ کن اور انتشار پسند بن رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم بہت دنوں سے نہیں ملے لیکن اب دنیا معمول پر لوٹ رہی ہے۔ ہم سب خوش ہیں، میں بھی خوش ہوں اور مجھے یہ کہنے میں کوئی تامل نہیں ہے کہ دنیا چاہے کچھ بھی کرلے، میں اور آپ اور دنیا کے تمام مثبت لوگ زندہ دل ہیں۔

 

شاہ رخ خان نے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت کئے ہیں جب دائیں بازو ذہنیت کے حامل سوشیل میڈیا استعمال کنندگان بعض بی جے پی لیڈرس کی تائید سے ان کی اگلی فلم پٹھان پر تنقید میں کررہے ہیں۔

 

حال ہی میں بالی ووڈ کے مسلم اداکاروں کے خلاف ایک مہم چلائی گئی ہے جس سے عامر خان کی فلم لال سنگھ چڑھا بھی متاثر ہوئی ہے۔ جن قائدین نے شاہ رخ خان کی فلم پر تنقید کی ہے ان میں مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نر وتم مشر بھی شامل ہیں۔ وزیر کا ادعا ہے کہ فلم کے ایک گیت میں آلودہ ذہنیت کو پیش کیا گیا ہے۔ انھوں نے ریاست میں اس فلم کی ریلیز کو روکنے کی دھمکی دی ہے۔ تنازعہ فلم کے ایک گیت پر پیدا ہوا ہے جس کے بول ہے شرم رنگ ہے۔ اس گیت کے دوران اداکارہ دیپیکا پڈوکون زعفرانی لباس پہنے ہوئے ہے۔ یہ رنگ ہندومت میں پاک مانا جاتا ہے اور یہی رنگ بی جے پی کا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button