تلنگانہ

حیدرآباد میں ہولی تقاریب کی اجازت نہیں

 حیدرآباد _27 مارچ( اردولیکس) حیدرآباد میں ہولی کی تقاریب کے لئے کوئی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ریاست میں کوویڈ19کی صورتحال کے سبب یہ اجازت نہیں دی گئی ہے۔پولیس نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔پولیس نے شہر کی گیٹیڈ کمیونٹیز،ہاسٹلس کے مالکین اور ایونٹ آرگنائزرس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہولی کی تقاریب منعقد نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔پولیس نے یہ بھی واضح کردیا کہ ماسک کا استعمال کیاجائے اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھاجائے۔پولیس نے راہگیروں اور سڑکوں پر رنگ پھینکنے کے خلاف بھی انتباہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button