جرائم و حادثات

بیوی نے fight مار کر شوہر کا قتل کردیا۔ بتائی چونکا دینے والی وجہ

ممبئی: بیوی نے مکہ fight مار کر اپنے شوہر کا قتل کر دیا۔ یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے پونے کے وانا واڑی میں پیش آیا۔ پولیس کے بموجب 36 سالہ نکھل کھنہ پیشے سے تاجر بتایا گیا ہے، وہ اور 38 سالہ رینوکا نے چھ سال پہلے لو میرج کی تھی۔

 

بیوی اپنی سالگرہ منانے کے لیے شوہر کو دبئی لے جانے کے لیے اصرار کر رہی تھی، اس کا کہنا تھا کہ نہ ہی وہ اسے سالگرہ میں کوئی قیمتی تحفہ دیتا ہے اور نہ باہر لے جاتا ہے۔

 

اسی مسلہ پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران غصہ میں آکر بیوی نے اپنے شوہر کے منہ پر مکہ مار دیا جس کے نتیجے میں شوہر کی ناک سے خون بہنے لگا دانت بھی ٹوٹ گئے اور نکھل کی موت ہو گئی۔قتل کی وجہ جان کر سبھی چونک گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button