مبارکباد

مکتھل بلدیہ کے نئے کمشنر ملکارجن کی مجلسی قائدین نے تہنیت پیش کی

مکتھل : 11 اکتوبر (اردو لیکس) مکتھل بلدیہ کے نئے  مونسپل کمشنر سری ملکارجن کی آج کل ہند مجلس اتحاد المسلمین شاخ مکتھل کے ارکان کی جانب سے گل پوشی کی گئی، اور اسی کے ساتھ رحمانیہ کالونی، مینارٹی کالونی، برہان گڈہ، کے علاوہ چند علاقوں کے بارے میں خصوصی طور ترقیاتی کاموں کے تعلق سے سے تبصرہ کیا گیا کمشنر صاحب نے تیقن دیا کہ ان معاملات پر وہ سنجیدگی سے غور کرىں گے۔اس موقع پر محمد جمشید علی جوائنٹ سیکرٹری نارائن پیٹ ضلع مجلس’ محمد زاہد علی صدر ٹاؤن مجلس مکتھل، محمد عزیز جنرل سیکریٹری مکتھل’ محمد رحمت ایگزیکٹو ممبر مکتھل،محمد فضل الرحمن ایگزیکٹو ممبر مکتھل ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button