جنرل نیوز

عادل آباد میں شب برات کے پیش نظر امن کمیٹی کا اجلاس

عادل آباد _27 مارچ ( اردولیکس)عادل آباد ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شب برأت کی مناسبت سے ٹاؤن ڈی ایس پی این وینکٹیشور راؤ نے ائمہ مساجد و صدور کا ایک امن کمیٹی اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں صدر تنظیم الائمہ والموذنین حافظ منظور احمد،مولانا محمد اکبرالدین حسامی کے علاوہ دیگر مساجد کے ائمہ و صدور نے شرکت کی۔اس موقع پر ٹاؤن ڈی ایس پی نے شب برأت کے موقع پر احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے اور پر امن طریقے سے شب برأت کا انعقاد عمل لانے کا مشورہ دیا۔بعد ازاں مولانا محمد اکبرالدین حسامی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شہریان عادل آباد بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ شب برأت کے موقع پر کوویڈ – 19 کے قوانین اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پر امن طور پر اس رات میں عبادات کا اہتمام کریں۔اور اپنی جانب سے دوسروں کو تکلیف نادیں۔بلاضرورت بازاروں میں جمع نا ہوں اور موٹر سائیکلوں پر غیر ضروری سڑکوں اور چوراہوں پر گھومنے سے بچیں۔اور محکمہ پولیس کا ہر ممکنہ تعاون کرنے کی اپیل کی۔مولانا محمد اکبرالدین حسامی نے محکمہ پولیس کو اطمنان دلایا کہ مسلمانوں کی جانب سے ہمیشہ امن کی برقراری کیلئے پولیس کا تعاون کیا گیا ہے۔اور اس مرتبہ بھی پر امن طریقے سے شب برأت کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button