جنرل نیوز

قصبہ ابراہیم آباد میں جلسہ سیرت النبی و نعتیہ مشاعرہ کا منعقد۔

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)گزشتہ شب قصبہ ابراہیم آباد میں ایک جلسہ سیرت النبی و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مولانا عبدالسلام نےاورنظامت کے فرائض ثاقب بڈوپوری  نے انجام دیئے۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے پردھان رام سنگھ چوہان اورماسٹر شعیب انصاری  نے شرکت کی۔
 تلاوت قرآن سےجلسےکا آغازہوا۔مقرر خصوصی مولانا آمین بہرائچی نے جلسے کو خطاب کیا۔
مشاعرے میں پڑھے گئے اشعار نذرِ قارئین ہیں۔
جنت کی بہاریں بھی شرمائیں اگر دیکھیں
وہ رحمت عالم کی گلیوں کا نظارہ  ہے
طارق جمیل قنوجی
تڑپ رہے ہیں دوانے نبی کے بھارت میں
 انہیں بھی  شہر مدینہ دکھا دیا جائے
شرافت بسوانی
جب سے ڈالا ہے لکھ کر خط عمر نے دریا میں
 ہے روانی موجوں میں اور تیز جا رہے ہیں
 پرویز یزدانی
جس سر زمیں پہ پڑ گئے شاہ زمن کے پاؤں
 ٹھہریں گے کیسے اس جگہ رنج و محن کے پاؤں
حسان ساحر
صحابہ کی طرح ایمان پیدا ہو مرے دل میں
نبی کے نام پر قربان سب گھربار ہو جائے
 غفران کامل
گر  نگاہ  رسول  ہو  جائے
 سوکھا کانٹابھی پھول ہوجائے
ساحل بسوانی
ان کے علاوہ مشاعرے میں ثاقب بڈو پوری،مولانا فہیم قاسمی،شرف الدین،سالم فتح پوری نے بھی اپنا کلام پیش کیا مشاعرے میں خاص طور پر حافظ شرف الدین،مولانا فاروق قاسمی،مولانا عبدالسلام قاسمی،حافظ معراج،حافظ سعود،حافظ  ابوہریرہ، محمد قاسم کےعلاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔
   آخر میں کنوینر مشاعرہ حافظ شہاب الدین نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button