جنرل نیوز

جشن یوم آزادی تقاریب کے موقع پر دفتر مجلس تحفظ ختم نبوت عادل آباد پر پرچم کشائی انجام دی گئی

عادل آباد۔15/اگست(اردو لیکس)یوم آزادی کے موقع پر مجلس تحفظ ختم نبوت عادل آباد کے دفتر کے سامنے حافظ دیان صاحب کی سرپرستی اور صدر مجلس ختم نبوت عادل آباد مفتی سردار رحمانی قاسمی و دیگر ذمہ داران کی نگرانی میں پرچم کشائ عمل میں لائی گئی ۔

 

مہمان خصوصی مولانا اسلم صاحب مظاہری مولانا ندیم صاحب نے ملک ہندوستان کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرانے میں علماء کرام کی قربانیوں کو بہترین انداز میں پیش کیا جبکہ نظامت حافظ شیخ نوید احمد نے کی اور مکتب کے طلباء نے بہترین تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔

 

مہمان علماء کرام نے مکتب کے ذمہ داران کی خدمات کو سراہا اور خوب دعاؤں سے نواز۔اللہ ترقیوں سے نوازے اور نظر بد سے حفاظت فرماۓ آمین اس موقع پر تمام ہی ختم نبوت عادل آباد کے ممبران و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button