نیشنل

مندر کے درشن کے بعد واپس لوٹنے کے دوران حادثہ 8 ہلاک

وجے واڑہ _28 مارچ ( اردولیکس) آندھراپردیش میں میں ٹمپو اور لاری کے تصادم میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ اتوار کی صبح نیلور ضلع کے ہائی وے پر پیش آیا۔جہاں ایک  کھڑی  لاری سے ایک ٹیمپو گاڑی ٹکرا گئی۔ اس واقعے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ۔جو سری سیلم کی مندر میں پوجا کے بعد واپس لوٹ رہے تھے ٹیمپو میں موجود دو چھوٹی بچیاں بحفاظت بچ گئیں۔ چار دیگر افراد زخمی ہوگئے انھیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں پانچ مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔ پولیس نے مہلوکین کی شناخت تامل ناڈو کے رہائشی کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ سریسیلم یاترا کے بعد نیلور جانے والے راستے میں پیش آیا۔ حادثے کے وقت مجموعی طور پر 15 افراد ٹیمپو میں سفر کررہے تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button