تلنگانہ

نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر اور دیگر چار افراد سڑک حادثہ میں بال بال بچ گئے

نظام آباد _28 ،مارچ ( اردولیکس) نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر اور چار ملازمین ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے ۔یہ تمام جس  کار میں سفر کر رہے تھے وہ  اچانک الٹ گئی ۔ جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر روی بابو  نظام آباد سے سائی پیٹ  جارہے تھے ۔کہ ان کی کار بے قابو ہوکر کر سڑک کے کنارے الٹ گئی ۔ کار کا اگلا ٹائر کار سے الگ ہوکر کافی دور چلا گیا ۔ حادثے میں روی بابو ، کار ڈرائیور ارباز خان اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے انہیں اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ انھیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button