انٹر نیشنل

تاجکستان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے

حیدرآباد _ 23 فروری ( اردولیکس ڈیسک) تاجکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ جمعرات کی صبح 5:37 پر آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7اعشاریہ ایک  تھی۔

 

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز گورنو بدخشاں کے علاقے میں 20.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس کے بعد 20 منٹ بعد اسی علاقے میں 5.0 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا۔ اچانک زمین ہل گئی اور لوگ گھبرا کر اپنے گھروں سے نکل گئے۔  لیکن ابھی تک اس زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ البتہ کئی مقامات پر مکانات کی دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button