جرائم و حادثات

لفٹ کے بہانے لاری ڈرائیور کو لوٹ لینے والی دو خواتین کی پٹائی _ تلنگانہ کے جڑچرلہ میں واقعہ

حیدرآباد _ 17 اپریل (اردولیکس) تلنگانہ کے جڑچرلہ میں دو خواتین نے لفٹ مانگنے کے بہانے سے ایک لاری ڈرائیور پر مرچ پاؤڈر چھڑک کر 25 ہزار روپے اور ایک سیل فون لے کر فرار ہورہے تھے کہ لاری ڈرائیور کی چینخ وپکار پر وہاں موجود لوگوں نے دو خواتین کو پکڑ لیا اور ان دونوں کی کافی پٹائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جڑچرلہ کے رائیکل ٹول پلازہ کے قریب دو خواتین نے ایک لاری کو روک کر لفٹ مانگا لاری ڈرائیور نے لاری روک کر ان دونوں کو لاری میں چڑھا لیا اسی دوران ان خواتین نے ڈرائیور پر اچانک مرچ پاؤڈر چھڑک دیا اور اس کے جیب میں رکھے 25 ہزار روپے اور سیل فون چھین کر لاری سے کود کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے

ڈرائیور کی چینخ وپکار سن کر وہاں موجود لوگوں نے خواتین کو پکڑ لیا اور پٹائی کرتے ہوئے انھیں پولیس کے حوالے کردیا۔ دونوں خواتین کا تعلق کہاں سے ہے اور اس طرح انھوں نے اب تک کتنی واردات انجام دی اس کا فوری علم نہیں ہوسکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button