جنرل نیوز

صفا بیت المال شاخ اوٹنور کا مشاورتی اجلاس وشال پوشی

عادل آباد _28 مارچ ( اردولیکس) صفا بیت المال شاخ اوٹنور کا مشاورتی اجلاس اتوار کو منعقدہوا،اس موقع پر صفا بیت المال شاخ اوٹنور کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے مولانا سید رضوان اسعدی صدر صفا نے کہا کہ الحمد للہ صفا بیت المال شاخ اوٹنور کے زیر اہتمام ماہِ رواں میں بیواوءں میں وظائف کی تقسیم ،شادی امداد اور شہر کے نوجوانوں کے ذریعہ مساجد کی صفائی مہم جیسی خدمات انجام دی گئیں،نیز موسمِ گرمااور ماہِ رمضان کے پیشِ نظر طئے پایا کہ ان شاء اللہ ماہِ رمضان میں شہر کی تمام مساجد میں ٹھنڈے پانی کا نظم کیاجائے گا،اور شہر واطراف کے سو مستحقین میں رمضان راشن پیکج اور عید پیکج کی تقسیم عمل میں آئے گی، نیز اس موقع پر ذمہ داران نے اس بات پر زور دیا کہ بعد رمضان نشہ مخالف مہم اور سودمخالف مہم چلائی جائے،جس تجویز کو پاس کرتے ہوئے اس کا عہد کیا گیا، نیز اس موقع پر مولانامحمد مظہر حسامی اور حافظ عمیر جعیدی کو نائب صدور صفا کی حیثیت سے انتظامیہ میں شامل کیا گیا،نیز شہر کی موءقر شخصیت جناب عبد العزیز صاحب صدر مدینہ مسجد مومن پورہ کے فرزند مولانا محمد مظہر حسامی کی رواں سال تکمیل عالمیت پر شال پوشی کی گئ
اس موقع پر مولانا سیدرضوان اسعدی،مولانامحمدمظہرحسامی،حافظ عمیر جعیدی،حافظ شیخ سمیرنعمانی،احمد بیابانی،شیخ احمد،شریف الدین،فیصل صران،متین الدین،شیخ جاوید،محمد اویس موجود تھے،
اہل خیر حضرات سے دردمندانہ اپیل ہیکہ صفابیت المال شاخ اوٹنور کا بھرپور تعاون فرمانے کے لئے 9346897976 پر رابطہ فرمائیں

متعلقہ خبریں

Back to top button