اسپشل اسٹوری

لاوارث نعش کو پولیس نے 3 کلومیٹر تک کاندھا دیا

وشاکھاپٹنم _ 28 مارچ ( اردولیکس) پولیس کے تعلق سے عوام میں ہر وقت منفی سوچ پائی جاتی ہے لیکن آندھراپردیش میں چند پولیس والوں نے انسانی ہمدردی کا ایسا مظاہرہ کیا جس کی ہر گوشہ سے ستائش کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق وشاکھاپٹنم ضلع کے رامبیلی منڈل میںریونیو کے ملازمین کو سیتاپلم میں سمندر کے ساحل پر ایک نعش ملی اور انھوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے نعش کو ساحل سمندر سے  3 کلومیٹر تک کاندھا دیتے ہوئے اسے ایلمانچلی کے  مردہ خانے تک پہنچایا۔نعش مکمل طور پر سڑی ہوئی تھی اس لئے  کوئی بھی شخص مدد کے لئے آگے نہیں آیا۔کاندھا دینے والوں میں رامبیلی ایس آئی ارون کرن اور ان کے عملہ کے ہمراہ اے ایس آئی دورا ، ہیڈ کانسٹیبل مسینو ، کانسٹیبل نارسنگھ راؤ اور ہوم گارڈ کونڈابابو بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button