تلنگانہ

تلنگانہ ہائی کورٹ میں قدیر خان کی موت پر سماعت _ حکومت کو نوٹس جاری، سماعت 14 مارچ تک ملتوی

حیدرآباد _ 21 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے پولیس کی مبینہ مارپیٹ سے فوت ہونے والے میدک کے 37  سالہ قدیر خان  کے واقعہ کی سماعت کی ۔ ہائی کورٹ نے اخبارات میں شائع ہونے والی قدیر خان کی موت کی خبروں پر اس کیس کو سماعت کے لیے ازخود نوٹ ( سوموٹو) لیا ہے

 

چیف جسٹس جسٹس اجیولب بھویان اور جسٹس توکارام جی پر مشتمل  بنچ نے اس معاملے کی سماعت کی ۔اس موقع پر حکومت کی طرف ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ قدیر خان کو چوری کے کیس میں پکڑنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت میں پیش کرنے کے 14 دن بعد ان کی موت ہوگئی۔

 

ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری، ڈی جی پی، میدک ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت دی اور اس کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button