نیشنل

2 اپریل سے مہاراشٹرا میں لاک ڈاون؟ اجیت پوارکا بیان

 ممبئی 28 مارچ ( اردولیکس) مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے کہا کہ اگرلوگ نہیں مانے پر2 اپریل سے ریاست میں لاک ڈاون نافذ کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کی رفتار لگاتار تیز ہوتی جا رہی ہے۔ حالات اس قدر فکر انگیز ہو گئے ہیں کہ کئی شہروں میں لاک ڈاؤن جیسے اقدامات اٹھانے پڑ گئے ہیں۔ بے قابو کووڈ-19 کی وجہ سے ہی ریاستی حکومت نےآج رات سے نائٹ کرفیو لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس دوران اجیت پوار نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگر لوگوں نے کورونا پروٹوکول پر عمل نہیں کیا تو 2 اپریل سے لاک ڈاؤن جیسا سخت فیصلہ حکومت کو لینا پڑا سکتا ہے۔ اجیت پوار نے عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی پارٹیوں سے بھی گزارش کی ہے کہ اپنے سبھی عوامی پروگرام آنے والے کچھ دنوں کے لیے منسوخ کر دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button