دس سال سے کم عمر بچے کورونا سے زیادہ ہورہے ہیں متاثر

بنگلور _28 مارچ( اردولیکس) ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں کمسن بچے بھی زیادہ متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے بنگلور میں تقریبا ایک ماہ کے دوران  مجموعی طور پر 470 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ان سب کی عمر 10 سال سے کم ہے۔ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یکم مارچ سے 26 مارچ تک  244 لڑکے اور 228 لڑکیاں موذی وائرس سے متاثر ہوئیں ۔ اس سے پہلے ہر روز 8-9 بچے اس وائرس سے متاثر ہوتے  تھے۔ اب یہ تعداد 46 ہو گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس اب پہلے سے زیادہ بچوں کو متاثر کررہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بچے باہر  تہواروں میں شریک ہورہے ہیں ، اور اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے ساتھ ہی اس میں تیزی سے مبتلا ہورہے ہیں۔  ماضی میں ، لاک ڈاؤن کی وجہ سے بچے اپنے گھروں میں قید  تھے ، جس کی وجہ سے وہ وائرس سے دور تھے۔