نیشنل

کورونا پروٹوکول پرعمل نہیں ہوا تونہیں پڑھائیں گے نکاح

مہوبہ 29 مارچ (اردولیکس)ریاست اترپردیش مہوبہ کے شہر قاضی نے اعلان کیا ہے کہ کورونا پروٹوکول پر عمل نہ کیا گیا تو وہ نکاح نہیں پڑھائیں گے۔ شہرقاضی محمد آفاق نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات اور اس دوران ہونے والے نکاح کے سلسلے میں عربیہ حنفیہ مدرسہ میں مسلم مذہبی رہنماوں کی ایک میٹنگ ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نکاح میں اگر کورونا پروٹوکول پرعمل آوری نہیں کی گئی تو نکاح نہیں پڑھایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button