اسپشل اسٹوری

حیدرآباد میں حلیم‌ کےکاروبار پر ‌کورونا‌ کا‌ اثر

حیدرآباد 29 مارچ (اردولیکس)حیدرآباد میں کوویڈ 19کے بڑھتے ہوئے معاملات کے مدنظر حلیم بنانے والوں نے رمضان میں اپنے کاروبار کو محدودکرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔عام طورپر تقریبا دو ہزار مسلمہ رسٹورنٹس رمضان کے دوران حلیم فروخت کرتے ہیں جو کئی کروڑ روپئے کا کاروبار ہے۔اس لذیذ غذا کی وجہ سے کئی لوگوں کو عارضی روزگار بھی ملتا ہے۔اس مرتبہ رسٹورنٹس میں حلیم کے عارضی کاونٹرس قائم نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔حلیم بنانے والوں کو کوویڈ19کی وجہ سے بڑی آئی ٹی کمپنیوں کے بند ہونے سے جھٹکالگاہے۔پچھلے سال بھی رسٹورنٹس نے پورے ملک میں لاک ڈاون کی وجہ سے یہ ایرانی ڈش نہیں بنائی تھی۔رسٹورنٹس کے مالکین نے بتایا کہ جاریہ سال پیکنگ کیلئے استعمال ہونے والے پلاسٹک کے ڈبوں کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button