جنرل نیوز

طالبات کا دینی ادارہ مدرسہ گلشن حلیمہ سعدیہ ٹاٹی گوڑہ عادل آباد کا 14/واں سالانہ جلسہ "برائے خواتین” 13/مارچ کو ۔ خواتین و طالبات سے شرکت و استفادہ کی اپیل ۔ مولانا وزیر خان قاسمی

عادل آباد ۔ ناظم مدرسہ گلشن حلیمہ سعدیہ ٹاٹی گوڑہ عادل آباد حضرت مولانا محمد وزیر خان قاسمی کی اطلاع کے مطابق 13/مارچ 2023 کو مدرسہ گلشن حلیمہ سعدیہ کا 14واں سالانہ عظیم الشان جلسہ "برائے خواتین” "بموقع تکمیل بخاری شریف و تقسیم اسناد” بعنوان”دین و شریعت میں مداخلت اور ہماری بے راہ روی و تعلیم نسواں کی اہمیت و افادیت” بمقام بی جی آر گارڈن نیشنل ہائی وے چاندا روڈ ترپلی عادل آباد بروز پیر بوقت صبح 10 بجے منعقد کیا جارہا ہے۔

 

جس کی صدارت اہلیہ حضرت مولانا حافظ عبدالجبار صاحب مظاہری نقشبندی صدر معلمہ مدرسہ گلشن عائشہ رض لاتور مہاراشٹر کریں گی۔جبکہ بحیثیت مہمان خصوصی ہمشیرہ صدر معلمہ میمونہ خاتون کاشفاتی صاحبہ سابقہ معلمہ مدرسہ گلشن عائشہ لاتور شرکت کریں گی۔اس کے علاوہ اہلیہ حافظ نجم الدین صدر معلمہ مدرسہ للبنات الصالحات حضرت زینب رض ایوت محل مہاراشٹر شرک کریں گی۔جبکہ جلسہ کی نگرانی اہلیہ مولانا وزیر خان قاسمی اور جلسہ کی نظامت اہلیہ احمد اللہ خان اور اسی طرح اہلیہ مجیب بن سالم صران خطبہ استقبالیہ کے فرائض انجام دیں گی۔ناظم مدرسہ مولانا وزیر خان قاسمی مدرسہ گلشن حلیمہ سعدیہ کی سالانہ رپورٹ/کارگذاری پیش کریں گے اور مفتی عبدالوحید مظاہری استاذ حدیث و تفسیر مدرسہ ہذہ کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام ہوگا۔

 

ناظم مدرسہ مولانا وزیر خان قاسمی نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ مدرسہ گلشن حلیمہ سعدیہ ٹاٹی گوڑہ عادل آباد جو گذشتہ 14 سالوں سے دینی خدمات میں مصروف ہے مدرسہ ہذہ میں عالمیت کورس کے علاوہ دیگر شعبہ جات ہیں۔اس سال مدرسہ ہٰذا سے 13 خوش نصیب طالبات شعبہ عالمیت سے فراغت حاصل کررہی ہیں۔جنہیں منعقدہ جلسہ میں لاتور سے تشریف لانے والے مہمانوں کے ہاتھوں خمار فضیلت و سند سے نوازا جائے گا۔اور طالبات کا دلچسپ تعلیمی مظاہرہ ہوگا۔انہوں نے شہریان عادل آباد سے 13/مارچ کو بی جی آر گارڈن میں منعقد ہونے والے جلسہ میں صبح 10 بجے اپنی گھر کی خواتین کو روانہ کرنے کی پرخلوص اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button